جلسہ سیرت النبی ﷺ کا انعقاد کے ایم اے گرلز اینڈ بوائز پرائمری اسکول کھارادار میں انتہائی احترام کے ساتھ کیا گیا۔ جس میں طلبا نے محسن انسانیت،باعث ایجادوعالم وخاتم النبین رحمت اللعالمین محمدمصطفیٰ ﷺ کی خدمت میں نذرانہ عقیدت اور درود و سلام پیش کیے اور آپﷺ کی سیرت و سنت کے بارے میں نہایت عمدہ بیانات کے ذریعے حاضرین محفل کے ایمان کو جلا بخشی۔ طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے چیرمن کے ایم اے ایجوکیشن بورڈ جناب ڈاکٹر اسلم بندوکڑا صاحب ، کو چیرمن جناب رفیق گاڈت صاحب اور اکیڈمک کارڈینیٹر جناب عتیق روزی صاحب نے محفل میں شرکت کی۔